Post Top Ad




اگست 22, 2023

بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

 


خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو ایس ایس جی کمانڈوز نے بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ باقی افراد کے ریسکیو کیلئے پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ہزارہ پولیس طاہر ایوب نے تصدیق کی ہے کہ دو بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟

تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام: کئی گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، چیئرلفٹ سے تمام 8 افراد کوبحفاظت نکال لیا گیا

 بٹگرام: چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو بچانے کیلئے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک آرمی کے اسپیشل سروسزگروپ (ایس ایس جی) کی سلنگ آپریشن میں ماہرٹیم بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر لفٹ کے قریب پہنچنے پرڈولی ہل رہی ہے جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے، اب ریسکیو آپریشن کے باقی آپشنزکا استعمال زیر غور ہے۔

Post Bottom Ad