Post Top Ad




اگست 30, 2023

ایشیاء کپ 2023: بابر اعظم کی شاندار سینچری

 


ملتان: ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں کپتان بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کی 19 ویں سنچری مکمل کرلی۔ اس سینچری کے ساتھ ہی  بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔


بابر اعظم نے سب سےکم اننگز میں 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا، بابر نے کیریئر کی 102 ویں اننگز میں اپنی 19 ویں سنچری اسکور کی۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 19 ویں سنچری اننگ نمبر 104 میں کی تھی۔


بابر نے اس سے قبل 97 ویں اننگز میں 18 ویں سنچری اسکور کی تھی اور 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں کرنے  والے  پہلے  بیٹر  بنے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023: پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی


بابر نے 13 ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور17 ویں سنچری بھی سے کم اننگز میں کی تھیں، بابر نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں، پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔


Post Bottom Ad