پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کچھ دیر کے لیے بند رہیں تاہم اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔
7 جنوری کو شام 6 بجے کے قریب کو فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل ہوئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق گوگل سروسز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کی انٹرنیٹ سروسز شام 5 بجے متاثر ہوئیں مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔
شہریوں نے وی پی این استعمال کرتے ہوئے ایکس پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان ٹتحریکِ انصاف کی جانب سے ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے پیشِ نظر سوشل میڈیا کو پاکستان میں بند کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔