Post Top Ad




اپریل 15, 2024

یوٹیوب کا نیا ڈیزائن جو ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گا

 


اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب ویڈیوز  دیکھتے ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے، جو شائد آپ کو اتنی پسند نہ آئے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق یوٹیوب  کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، ڈسکپرپشن اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی سجسٹڈ ویڈیوز نظر آتی ہیں۔

اسی طرح سجیسٹڈ ویڈیوز اور شارٹس سیکشن کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔

ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے۔

درحقیقت اب یہ ڈیزائن کافی حد یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔


اس ڈیزائن کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے کمنٹس پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن سے صارفین کے لیے متعدد نئے تجربات کا دروازہ کھل جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:   یوٹیوب نے ایڈ بلاکرز کا استعمال نا ممکن بنادیا


نئی یوٹیوب ٹی وی ایپ میں شاپنگ کا عمل زیادہ آسان کیا جائے گا جبکہ ویڈیو ڈسکرپشن اور کمنٹس تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔

جب ڈسکرپشن اور کمنٹ فیڈ کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ویڈیو پلیئر چھوٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad