Post Top Ad




مئی 10, 2024

کمشنر کراچی نے نان 17 روپے، جبکہ چپاتی کی قیمت 12روپے مقرر کردی


 کمشنر کراچی نے آٹے، چینی، تندوری نان اور چپاتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کردیں۔


کمشنر کراچی کی زیر صدارت آٹا ،چینی، نان اور روٹی کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس ہوئے۔ اجلاس کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشنز جاری کردیےگئے جن کے مطابق کراچی میں تندوری نان 17 جبکہ چپاتی کی قیمت بارہ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں: تندور مالکان نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دئے، روٹی سستی نہ کرنے کا اعلان


ریٹیل مارکیٹ میں چکی کے آٹے کے سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو فائن آٹے کی قیمت 120 روپے جبکہ ریٹیلرز کے لیے 125 روپے مقررکی گئی ہے۔ 

ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 137 روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 140 روپے مقررکی گئی ہے۔



Post Bottom Ad