Post Top Ad




جولائی 21, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش

 


کراچی کے مختلف علاقوں میں  ایک بار پھر بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

شہر کے علاقوں ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ضلع غربی اور  وسطی میں پھیل سکتے ہیں۔

Post Bottom Ad