ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرائے تاہم اداکار جوڑی کے ترجمانوں کی جانب سے اس حوالے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
جنیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی جوڑی 2000 کی دہائی میں "بینیفر" کے نام سے مشہور ہوئی تھی، اداکار جوڑی کی منگنی 6.1 قیرات کی پنک ہیرے کی انگوٹھی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
لیکن پھر 2003 میں اچانک جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔
پھر دونوں کے درمیان دوبارہ سے قربت بڑھی اور جوڑے نے جولائی 2022 میں لاس ویگس میں شادی کی تھی۔