Post Top Ad




اگست 25, 2024

ٹیلی گرام کے سی ای او کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا



سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام (Telegram) اور وی کے (VK) کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔


فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 برس کے پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ان پر قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کے سی ای او پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاول دورو پر دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ چیزیں لینے کا بھی الزام عائد کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاول دورو روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے 2014 میں روس چھوڑ دیا تھا۔

ٹیلی گرام روس اور  یوکرین میں ایک بہت مقبول ایپ ہے۔

Post Bottom Ad