Post Top Ad




اگست 02, 2025

کیا پاکستان کے پاس واقعی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں؟ اہم معلومات سامنے آگئیں



 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں تیل کے ذخائر کا بھی ذکر کیا۔


ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی کہ کیا واقعی پاکستان کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں یا ٹرمپ نے یہ بیان صرف بھارت کو دباؤ میں لانے کے لیے دیا۔

ماہر معیشت عمار حبیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا  تھا کہ پاکستان میں ٹائٹ گیس اور شیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں، یہی بات امریکی ادارے ای آئی اے کی جانب سے بھی کہی گئی تھی۔

 2017 میں امریکا میں شیل انقلاب آیا جس کے بعد ٹیکنالوجی میں بہتری آئی اور شیل کے ذریعے گیس نکالنے کی لاگت میں کمی آئی۔ اسی وجہ سے ممکن ہے کہ امریکی کمپنیاں امریکا سے باہر بھی اپنی ٹیکنالوجی استعمال کریں اور پاکستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں  ایسے  ذخائر موجود ہیں جنہیں اب تک استعمال ہی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی اپنی کمپنیاں بھی پہلے سے ٹائٹ گیس کے ذخائر کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔

عمار حبیب خان نے کہا دنیا کی جتنی بڑی آئل اینڈ گیس کمپنیاں ہیں وہ پاکستان سے واپس جاچکی ہیں لیکن اب ہوسکتا ہے کہ خاص طور پر امریکی کمپنیاں پاکستان میں واپس آجائیں۔

ریکوڈک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمار حبیب کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سے تانبے کی پیداوارکے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے اور اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے مستقبل میں یہاں سے نکلنے والے تانبے کی ریفائننگ کے لیے بھی مزید معاہدے کرلیے ہیں۔

Post Bottom Ad