پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے ان کی پہلی نوکری بطور مہندی آرٹسٹ تھی، جہاں انہیں مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔
ایک ویب انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی جاب، سیلری اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیےگئے، ایک سوال کے جواب حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایاکہ کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایاکرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھےاور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔