تحریک لبیک کا دھرنا: کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔
قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن نمبر4 ،بلدیہ نمبر4 ،حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ،کورنگی اور ڈیفینس کے مختلف علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس کے باعث شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔