کوئٹہ: چیئرمین رویت حلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ محرم آلحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔
محرم الحرام 1443 ھ کا چاند نظر آ گیا۔ یکم محرم الحرام 1443 ھجری کل 10 اگست بروز منگل کو ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا pic.twitter.com/TkmYfqGjeR
— Central Ruet-e-Hilal Committee Pakistan (@CentralHilal) August 9, 2021
اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا۔