Post Top Ad




اگست 09, 2021

اب صرف ویکسین لگوانے والے ہی ٹرین کا سفر کرسکیں گے

 


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہےکہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ریلوے کا سفر کرسکیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں  ملک بھر اور خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ  پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

این سی او سی کےفیصلے کے مطابق،  یکم اکتوبر 2021 سے صرف وہ  شہری ٹرین پر سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے۔

اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیےجانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

جبکہ یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر  بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Post Bottom Ad