امریکا نے پاکستان کیلئے اپنی سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے، امریکا کی جانب سے یہ اقدام پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے سبب سامنے آیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری کو ’لیول فور‘ سے لیول تھری کردیا ہے۔
لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو ’پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز‘ کی ہدایت کی گئی تھی۔