Post Top Ad




ستمبر 04, 2021

کابل میں کرکٹ میچ کے دوران تماشائی طالبان اور افغانستان کے پر چم لہراتے رہے

 


کابل میں ایک کرکٹ میچ  کے دوران  طالبان اور افغانستان کے  پر چم  ایک ساتھ لہرائے گئے ہیں۔ کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی  ٹرائل میچ  پیس ڈیفینڈرز اور  پیس ہیروز  کی  ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔


میچ کے دوران دیکھا  گیا کہ کچھ تماشائیوں کے ہاتھ میں طالبان کے پرچم تھے جبکہ بعض شائقین نے افغانستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ 


گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد یہ پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا ہے ، میچ کے دوران   مسلح طالبان جنگجو  تماشائیوں کو سکیورٹی دینے کے ساتھ ساتھ میچ  بھی دیکھتے رہے ۔


Post Bottom Ad