Post Top Ad




اکتوبر 05, 2021

7 گھنٹے سے بند فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع

 


پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز  تقریباً 7 گھنٹوں کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق پیر کی رات سے متاثر ہونے والی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی  سروسز بعض ممالک میں تقریباً 7 گھنٹوں کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے متاثر ہوئیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی۔

Post Bottom Ad