Post Top Ad




اکتوبر 04, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

 


پاکستان  سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز  متاثر ہوگئی ہیں۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہوئی ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تینوں ایپلیکیشنز کی سروسز میں تعطل کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوچکا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

 اُدھر سروسز متاثر ہونے پرانسٹاگرام اور فیس بک نے بھی  بیان جاری کیا ہے۔

Post Bottom Ad