امریکی نیوز چینل پر موسم کی خبروں کے دوران غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار 17 اکتوبر کو شام 6 بجے کی نشریات کے دوران پیش آیا جب چینل پر موسم کی خبروں کے دوران ناظرین نے 13 سیکنڈز کی فحش ویڈیو دیکھی۔ ویڈیو میں لڑکی کا پچھلا حصہ نظر آیا۔
Who else saw @KREM2 weather yesterday? Somebody got some explaining to do 😂 pic.twitter.com/JrC9dQRTWO
— Dae (@AAxID1) October 18, 2021
دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اینکر ٹی وی اسکرین پر فحش ویڈیو چلنے سے متعلق لاعلم رہیں اور خبر پڑھتے ہوئے موسم کا احوال بتانے میں مصروف رہیں۔
دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی شہریوں کی جانب سے فحش ویڈیو چلنے کی شکایات ملی ہیں، لوگوں نے کالز کے ذریعے واقعے سے متعلق مطلع کیا۔
اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلی جس کا علم کچھ ہی سیکنڈز بعد ہوگیا تھا۔
چینل انتظامیہ نے واقعے پر معافی بھی مانگی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس غلطی کو دہرایا نہیں جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا میں ٹی وی پر رات 10 بجے سے پہلے جنسی مواد دکھانے پر پابندی ہے۔