وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔
جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔