Post Top Ad




جنوری 27, 2022

پی ایس ایل 7: پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 


پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر  19ویں اوور میں مکمل کرلیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


Post Bottom Ad