امریکا نے ایک بار پھر کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں امریکی محمکہ کے ترجمان خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشتگرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، خصوصاً تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون خودکش بمبار نے ایک وین کے قریب آتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ سمیت 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش بمبار شاری بلوچ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔
نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہےگا۔