کراچی: اپنے بھائی کی شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار اپنی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو اپنی ہی فائر کی گئی گولی لگ گئی۔
پولیس کے مطابق اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کر رہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔