Post Top Ad




مئی 28, 2022

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

 


بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری کو   ’عمران خان‘ کا پیغام  پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘

اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔

اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔

گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔ 

تاہم اس آڈیو کی آزاد زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Post Bottom Ad