پنجاب حکومت نے لاھور کے گریٹر اقبال پارک میں کسی بھی قسم کے جلسوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی لگانےکا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہیں بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے اقبال پارک کے پودے اور گھاس تباہ ہوگئی تھی اور پارک کو تقریباً 50 لاکھ روپےکا نقصان ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں، انہوں نے پارک میں داخلہ فیس کی تجویزبھی مسترد کردی اورکہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے،کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب میں خالی مقامات کی نشاندہی کرکے وہاں درخت، پودے اور گھاس لگانےکا کام جلد شروع کیا جائے، جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کرکے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے۔