Post Top Ad




مئی 06, 2022

حکومت کا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحش مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 


اسلام آباد (پاک نیوز 24): وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی اور فحش مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں  کا صفایا کریں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Post Bottom Ad