پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔
میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہےگی۔
لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو آج رات سے سِیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد کے اطراف میں تعینات کردی گئی ہے۔