وزیر اعظم شہباز شریف ابوظہبی میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اماراتی صدارتی محل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے وفد کے ہمراہ ابوظبی میں صدارتی محل پہنچے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کی جبکہ تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے
وزیراعظم نے حکومت پاکستان اورعوام کی جانب سےمتحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام سے افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شہبازشریف نے نومنتخب صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے امارات کی قیادت سنبھالنے پرنیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔