Post Top Ad




جولائی 26, 2022

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا

 


گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے کردیا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہیٰ نئے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے


تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکارکردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی، پرویز الٰہی سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے، پرویز الٰہی کچھ دیر بعد اسلام آباد روانہ ہونگے جہاں صدر ان سے حلف لیں گے۔

Post Bottom Ad