Post Top Ad




اگست 05, 2022

اماراتی صدر کا آرمی چیف کو فون، کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت

 


متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا  اور ہیلی کاپٹرحادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے  میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا تھا کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوگئی ہے، اور کورکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے، شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی شامل  ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشنز میں مصروف تھا۔


Post Bottom Ad