Post Top Ad




اگست 04, 2022

حکومت، تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی، شہباز شریف

 


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ تحریکِ انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کو بے نقاب کردیا، اتحادی حکومتاس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب  اور  شفافیت کے نام  پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، عمران نیازی 8 سال حیلوں بہانوں سے فیصلےکو  تاخیرکا شکار کرتے رہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہپاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو رکوانےکے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز  دائر کیں، فیصلےکو 50 بار  التوا میں ڈالنےکے لیے جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ایک ’فارن ایڈڈ پارٹی‘ ہے۔

Post Bottom Ad