Post Top Ad




اگست 01, 2022

حب کینال کی مرمت کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی

 


 حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد  کراچی کو  پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگھوپیر کے علاقے میں 24 جولائی کو حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا جس سے کئی غیر آباد علاقے زیرآب آ گئے تھے اور کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

واٹر بورڈ حکام نے حب کینال سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کی تو شگاف بھرنے اور کینال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوا جس میں لگ بھگ آٹھ دن لگے۔

واپڈا حکام کے مطابق واٹر بورڈ کی کلیئرنس کے بعد پیر کی دوپہر حب ڈیم سے کراچی کی کینال میں 20 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی شروع کی گئی جو مرحلہ وار  بڑھائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق پیر کی رات تک کراچی کو پانی کی سپلائی بتدریج 80 ایم جی ڈی تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو حب کینال کے راستے تقریباً 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

Post Bottom Ad