Post Top Ad




ستمبر 26, 2022

مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈار پاکستان کے نئے وزیرِ خزانہ نامزد

 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنےکے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کردوں گا۔


پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لندن میں نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔


 قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں ن لیگ کا  پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور قومی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

جیو نیوز اردو کی خبر کے مطابق، اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سےکام کیا، پارٹی اور ملک سےوفاداری نبھائی، انہوں نے مزید کہا کہ پیرکو پاکستان پہنچ کر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈارکو وزیرِخزانہ کیلئے نامزد کردیا۔

اطلاعات ہیں  کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے، اسحاق ڈارمنگل کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔


Post Bottom Ad