انگلینڈ نے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔
پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے صرف 15 ویں اوورمیں حاصل کیا، فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
England make it 3️⃣-3️⃣ with a game to go 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/GDwkVbUURk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےمحمد حارث 7 اور نئے آنے والے بیٹر شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ افتخار احمد 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کےعلاوہ آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔
3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ T20I runs for @babarazam258 ✅
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
He is the joint fastest to the milestone in 81 innings and only the fifth batter to cross the landmark figure 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/ZY4TnYKJIp
کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 169 تک پہنچایا، بابر 59 گیندوں پر 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین تین ہزار رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سام کُرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا، انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے (6 اوورز) میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہلیز27 اور ڈیوڈ ملان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو 15 ویں اوور میں ہی کامیابی دلوا کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔
اس کے علاوہ بین ڈکٹ نے 16 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
