Post Top Ad




ستمبر 29, 2022

پی آئی اے نے اپنی ائیر ہوسٹس کو زیرِ جامہ سمیت مناسب لباس پہننے کا حکم دے دیا

 


پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اپنے کیبن کریو کو مکمل لباس کے ساتھ ساتھ زیرِ جامہ بھی لازمی  پہننے کا حکم دیا ہے۔


پی آئی اے نے اپنے فضائی عملے کو بتایا کہ دورانِ پرواز زیرِ جامہ پہننا ضروری ہے۔ پی آئی اے کا کہنا تھا کہ فضائی عملے کی جانب سے اچھا لباس نہ پہننا مسافروں پر ایک برا تاثر چھوڑ رہا ہے جس سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


"یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے کیبن کریو ممبرز فلائٹ کے دوران سادہ سے کپڑے پہنتے ہیں، جو دیکھنے والوں پر ایک منفی تاثر چھوڑتے ہیں اور ادارے کی بھی ساکھ خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں،" پی آئی کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے ایک ہدایاتی میمو میں لکھا۔


عامر بشیر نے میمو میں فضائی عملے کو کہا کہ: " مناسب زیرِ جامہ کے اوپر اچھے کپڑے پہنیں۔


ہدایات کے مطابق، فضائی عملے کے کپڑے پاکستانی ثقافت اور قومی روایات کے مطابق ہونے چاہئیے۔

Post Bottom Ad