Post Top Ad




اکتوبر 15, 2022

بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان آئے گی یا نہیں؟

 


2023 میں ہونے والے ایشیا کپ  کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا  دورہ کرے گی یا نہیں؟ اسی مسئلے کےحل کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس طلب کرلیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) 18 اکتوبر کو شیڈول ہے، جس کے ایجنڈے میں ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شامل ہے۔

اپ ڈیٹ:   بھارتی ٹیم اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی: بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی ریاستی ایسوسی ایشن کو بھجوا دی۔ایجنڈے میں پاکستان کے دورے سمیت دیگر سیریز اور ایونٹس بھی شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے انڈین ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کا  دورہ حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جب کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی بھی پاکستان کو دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2008ء میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Post Bottom Ad