آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔
سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
An iconic win to mark the beginning of ICC Men's #T20WorldCup 2022 👏
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 16, 2022
Watch the complete highlights ➡ https://t.co/vt3D0YTKiP#SLvNAM pic.twitter.com/N5UjgU1GAb
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نمیبیا کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔
پاکستان میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے آفیشل براڈ کاسٹرز
پی ٹی وی اسپورٹس
ٹین اسپورٹس/اے اسپورٹس (مشترکہ)
آے آر وائے زیپ موبائل ایپ / ویب سائٹ