پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان آئے یا نہ آئے ایشیاء کپ ہر حال میں پاکستان میں ہی ہوگا۔
زرائع کے مطابق، پی سی بے ایشیا کپ کی میزبانی سے ہٹنےکے لیے بالکل تیار نہیں ہے ، اگر نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ ہوا تو پاکستان ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنےکا معاملہ اندورنی ہے ، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے ، ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائےگا، پاکستان آنے پر رضا مند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی: بی سی سی آئی
مزید یہ کہ ایشیا کپ کو پاکستان سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا، ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لیے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گا، خط کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اے سی سی کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے پاکستان نہیں جائے گی۔