قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
امریکا کی جانب سے واحد گول کرسچین پولاسٹک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔
USA are through to the knockouts! 🇺🇸@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 29, 2022
ایران نے پہلے ہاف کے مقابلے دوسرے ہاف میں زیادہ اچھا کھیل پیش کیا تاہم ایران کی ٹیم کئی کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔
گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایران کا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوگیا جبکہ انگلینڈ اور امریکا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اس سے قبل گروپ میچ بی کے میچ نے انگلینڈ نے ویلز کو 3-0 سے شکست دی۔
