Post Top Ad




نومبر 30, 2022

کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی سعودی فٹبال کلب کا حصہ بننے کے لیے تیار

 


دنیا کے مشہور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی سعودی کلب النصر کا حصہ بن جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں معاضے کے طور پر سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں

انہوں نے یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا تھا جس میں اسٹار فٹبالر نے انگلش کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے'۔

بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی تھی۔

اب نئی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جلد النصرکلب کےساتھ معاہدےپردستخط کردیں گے۔

انہیں سعودی کلب کی جانب سے ڈھائی سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس عرصے میں انہیں مجموعی طور پر 50 کروڑ یورو معاوضے میں دیے جائیں گے۔

کچھ ماہ قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کی پیشکش مسترد کردی تھی مگر اب وہ اس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

Post Bottom Ad