Post Top Ad




اگست 27, 2023

کے ایم سی بھی بجلی کے بلوں سے پریشان، اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ

 


 بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے عوام کی تو چیخیں نکل ہی رہی ہیں تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) بھی پریشان ہو گئی ہے اور ماہانہ سوا کروڑ روپے کی بچت کا نیا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل اوسطا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے آتا ہے جس کی بچت کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ِ غور ہے کہ کراچی کی اکثر شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس موجود تو ہیں تاہم ان میں زیادہ تر یا تو خراب ہیں یا جان بوجھ  کر بند رکھی جاتی ہیں۔

حال ہی میں تعمیر ہونے والے جوہر فلائی اوور اور انڈرپاس پر بھی بغیر سولر بجلی سے چلنے والی لائٹس لگائی گئی ہیں، تاہم اب بجلی کے اضافی بلوں کے باعث سولر لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. 

Post Bottom Ad