Post Top Ad




اگست 30, 2023

ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا

 

افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ  نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ ــــ فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر

ایشیاء کپ کا پہلا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 15 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کررہا ہے۔

میچ سے پہلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ  نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیے جائیں گے۔ افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ 2023: بابر اعظم کی شاندار سینچری


Post Bottom Ad