ایشیاء کپ کے کل ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران ملاقات کی۔ بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
پی سی بی کی جانب سے ایکس پر شئیر کی گئی ویڈیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے ویرات کوہلی سے ملاقات کی۔ جب کے بھارتی کپتان روہت شرما بابر اعظم اور امام الحق سے بات کرتے نظر آئے۔
Pakistan and India players meet up ahead of Saturday's #PAKvIND match in Kandy ✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/iP94wjsX6G
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
پاکستانی ااسپنر شاداب اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے بھی ویرات کوہلی سے ملاقات کی۔
تمام کھلاڑیوں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
یاد رہے کہ کل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا میچ کینڈی، سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔