Post Top Ad




جولائی 04, 2024

برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری


برطانیہ کےعام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل  جاری ہے، 1945 کے بعد  یہ پہلی بار ہے کہ جولائی میں الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔

وزیر اعظم رشی سونک، لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر، لب ڈیم کے لیڈر سر ایڈ ڈیوی و دیگر رہنماؤں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کردیا گیا ہے۔

ووٹنک کا عمل رات 10 بجے تک جاری رہے گا، وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز کے اندراج کے سبب نئی حلقہ بندیوں سے انگلینڈ کی کل  نشتوں میں 10 نشستوں کا اضافہ ہوا تھا اور انگلینڈ کے پارلیمانی حلقوں کی تعداد اب 543 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ویلز کی نشتیں 8 سے کم ہوکر 32 رہ گئی ہیں جبکہ  اسکاٹ لینڈ کی نشستیں  59  سے 57 رہ گئی ہیں اور ناردرن آئرلینڈ کی نشتیں 18 ہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلے عام انتخابات ہیں جن میں ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہے، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے اندر تصویر یا ویڈیو بنانے پر پابندی عائد ہے ۔ 

Post Bottom Ad