Post Top Ad




اکتوبر 18, 2022

کراچی میں دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی

 


کراچی کے منافع خور دودھ فروشوں نے راتوں رات دودھ کی قیمت  میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس سے دودھ  کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں چند مہینے پہلے دودھ کی قیمت بڑھائی گئی تھی جن میں ایک مرتبہ پھر  بعد  20 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دودھ  فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں  اب دودھ خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے، انتظامیہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں ریٹ لسٹ  میں متیعن قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔ 

Post Bottom Ad