Post Top Ad




اکتوبر 10, 2022

پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کیلیے قطر روانہ

 


فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے  پاکستان آرمی کا  دستہ قطر کے لیے روانہ ہو گیا۔

پاکستان آرمی کا خصوصی دستہ نور خان ائیر بیس سے قطر کے لیے روانہ ہوا، دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطرحکومت کو سکیورٹی میں معاونت کرے گی۔

8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے میں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت دی تھی۔

یاد رہے کہ قطر کی حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور اس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Post Bottom Ad