اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہو 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔
نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
چند روز قبل نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
