نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آج صبح براستہ دبئی کراچی پہنچی۔
پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
🛬📍 Karachi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 22, 2022
New Zealand team welcomed in traditional style 🙌#PAKvNZ pic.twitter.com/7BKpaVG3u0
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جب کہ 3 ون ڈے میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
